Live Updates

تحر یک انصاف کے کہنے پر ایمپائراب انگلی کھڑی نہیں کر رہا ‘جلسوں سے عمران خان وزیر اعظم نہیں بن سکتے‘ رانا ثناء اللہ خان

جمعہ 30 ستمبر 2016 14:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کے کہنے پر ایمپائر انگلی کھڑی نہیں کر رہا ‘تحر یک انصا ف کے دھرنوں اور جلسوں سے عمران خان وزیر اعظم نہیں بن سکتے انکے ساتھ ون مین پارٹی شیخ شیطان کے علاوہ کوئی نہیں ‘ستمبر کو ستم گر بنانیوالوں کو بھی مایوسی کامنہ دیکھنا پڑ ا ررہا ہے ‘رائے ونڈ مارچ میں دہشت گردی کے خدشے کا اظہار وفاقی یا صوبائی حکومت کے کسی ادارے نہیں عسکری ادارے نے بتایا ۔

جمعہ کے روزگفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ عمران خان ملک اور قوم کی نہیں وزیر اعظم بننے کی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں سڑکوں پر زلیل ہونا انکے مقدر میں لکھا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاکھوں کے جلسے کی بات کر نیوالی تحر یک انصاف کے جلسے میں ناچ گانوں اور سیاسی مخالفین کو گالیاں دینے کے سواکچھ نہیں ہوتا اور عوام ایسی سیاست کو مستر د کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قر بانی سے پہلے قر بانی ہوئی اور نہ ہی ستمبر ستمگر ثابت ہو ا ہے اس پر شیخ شیطان کو شرم سے ڈوب مر نا چاہیے عمران خان کے پاس ون مین والے اس شیخ شیطان کے علاوہ کوئی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جتنے مر ضی جلسے اور دھر نے کیلئے وہ وزیر اعظم نہیں بن سکتے آئندہ انتخابات میں بھی (ن) لیگ کا میاب ہوگی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات