تحر یک انصاف نے حکومت سے بات چیت پر مشروط آمادگی کا اظہار کر دیا

جمعہ 30 ستمبر 2016 14:34

تحر یک انصاف نے حکومت سے بات چیت پر مشروط آمادگی کا اظہار کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء) تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محموقر یشی نے حکومت سے بات چیت پر مشروط آمادگی کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ( ن) لیگ احتساب کیلئے تیار ہو جائے بات کر یں ہم ان سے پاکستان کیلئے تیار ہیں ‘قوم تیار ہو جائے وطن کی مٹی انکو پکار رہی ہے ‘2013میں عمران خان نے ملک میں جد وجہد کا جو پودالگایا اب اسکے پھل اور رزلٹ دینے کاوقت آچکا ہے ‘عمران خان روایتی سیاستدان نہیں ‘بھارتی جارحیت پر20کروڑ پاک افواج کیساتھ ہے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پارٹی اجلاس کے بعد سیکرٹری جنرل جہا نگیر خان ترین اور اسد عمر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ رائے ونڈ مارچ میں پورے ملک سے قافلے شر یک ہوئے ہیں جو ملکی دولت لوٹنے والوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں عمران خان ایک روایتی سیاستدان نہیں وہ ملک اور قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں اور وہ ضرور کا میاب ہوں گے ۔ (ن) لیگ کی حکومت ملکی دفاع پر بات کر نے کے متعلق سوال کے جواب میں شاہ محمودقر یشی نے پاکستان کیلئے ہم (ن) لیگ سے بات کر نے کو تیارہیں ( ن) لیگ احتساب کیلئے تیار ہو جائے بات کر یں ہم ان سے پاکستان کیلئے تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :