راس ا لخیمہ: قیدیوں سے ملاقات کے خواہاں رشتہ داروں کے لیے آن لائن سروس کا اجراء کر دیا گیا

جمعہ 30 ستمبر 2016 14:23

راس ا لخیمہ: قیدیوں سے ملاقات کے خواہاں رشتہ داروں کے لیے آن لائن سروس ..

راس الخیمہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30ستمبر 2016ء): متحدہ عرب میں میں مختلف جیلوں میں قید متعدد شہریوں اور غیر ملکیوں سے ان کے اہلخانہ کے ملنے کے لیے آن لائن درخواست فارم جمع کروانے کے طریقہ کار پر عمل شروع کر دیا گیا۔ راس الخیمہ پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے مقامی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئی آن لائن سروس کا مقصد قیدیوں کے اہلخانہ کو باآسانی ملاقات کے لیئے اوقات کار کا میسر آنا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سروس کا باقاعدہ افتتاح راس الخیمہ پولیس چیف میجر جنرل علی عبداللہ بن العوان النعومی نے گزشتہ روز کیا۔اس موقع پر دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ النعومی کا کہنا تھاکہ وزارتِ داخلہ شہریوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔ قیدیوں کے رشتہ داروں نے سروس کے اجراء کو خوش آئیند قرار دیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ اس سروس کو کامیاب بنانے کے لیے بھر پور مدد فراہم کریں گے. سروس کے اجرا سے اہلخانہ اور قیدیوں کے وقت کی بچت ہو گی.