پنجاب حکومت نے رائے ونڈ مارچ کوتحر یک انصاف کی ”سر کس “قراردیدیا

جمعہ 30 ستمبر 2016 14:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء) تر جمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری نے رائے ونڈ مارچ کوتحر یک انصاف کی ”سر کس “قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کے جلسے میں شیخ رشید کے ”ریچھ ڈانس“کے علاوہ کچھ نہیں‘ عمران خان اس ملک اور قوم پر رحم کیوں نہیں کرتے ؟‘عمران خان نے عوام کی سیکورٹی پر اپنی سر کس کو تر جیح دی ‘سیاست ہوتی رہیں گی آئیں ملکر ملک کی حفاظت کر یں ‘عمران خان حکومتی اور ملک اداروں کی توجہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال سے ہٹانا چاہتے ہیں‘ سیاسی فنکار اڈہ پلاٹ پر اپنی سیاسی فلم چلانا چاہتے ہیں چند ہزار افراد قوم کی نمائندگی نہیں کرتے‘ملک کو احتجاج کی وجہ سے صرف ایک دن میں10ارب کو معاشی نقصان کا سامنا کر نا پڑ اہے‘خیبر پختونخواہ میں وہاں کی نیب میں صرف وزیر اعلی پر ویز خٹک کیخلاف 28مقدمات کی انکے سابق ڈی جی نیب جنرل (ر) حامد تصد یق کر چکے ہیں‘عمران خان کا سیاسی مخالفین کو گالیاں دینا اور لوگوں کے گھروں کا گھیراؤ شدت پسندی ہے ‘قوم بھارتی جارحیت کے خلاف متحد ہو کردشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا عزم کر رہی ہے عمران خان اپنی سیاسی دکانداری میں مصروف ہیں ‘عمران خان کی موجودہ سیاست ملک کیلئے زہر قاتل ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز ڈی جی پی آر میں پر یس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے تر جمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پہلے 125دھر نے کی وجہ سے وفاقی درالحکومت میں تاجروں کو معاشی طورپر پانچ ارب کانقصان ہو چکا ہے مگر عمران خان اسکے باوجود ملک میں احتجاج اور دھر نوں کی سیاست کر رہے ہیں انکا مقصد ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کر نا چاہتے ہیں اور انکے ایسے اقدامات ملک میں سی پی پیک جیسے منصوبوں میں بھی ایک رکاوٹ ہے جس سے ملک کو معاشی طور پر بد ترین مسائل کا سامنا کر نا پڑ یگا ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے رائے ونڈمارچ میں دہشت گردی کے خطرات کے حوالے سے انکو آگاہ کر دیا مگر اس کو حکومتی کاروائی قرار دیکر اسکے کو مسترد کرتے ہیں انکو دہشت گردی کے خدشات کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کر نا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کے موقعہ پر دہشت گردی کے خطرات کے پیش 32ایسے جیمرز لگائے ہیں جن کی وجہ سے کسی بھی ناخوشگوار سے بچا جا سکتا ہے جبکہ جلسے کی سیکورٹی کیلئے تین حصار میں سیکورٹی دی گئی ہے اور سیکورٹی کے انتظامات پرلاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے خرچ ہو ئے ہیں اور عمران خان کے جلسے کی وجہ سے رائے ونڈ اور قریبی علاقوں میں کاروبار بھی نہ ہونے کے برابر ہے اور انکے علاقوں میں سکولوں میں حاضری بھی60فیصد رہی ہے عمران خان کو چاہیے وہ اب احتجاج اور دھر نوں کی سیاست کر نا چھوڑ دیں اور ملک میں وزیر اعظم نوازشر یف کی قیادت میں ترقی ہو رہی ہے اس کو ہونا دیا جائے اس سے ملک اور قوم مزید مضبوط ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان دھر نوں اور احتجاج کی وجہ سے قوم ان سے نالاں ہیں اور عمران خان کی اس سیاست کو عوام نے پہلے بھی مسترد کر دیا اور اب بھی کر رہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام نہ صرف ملک اور قوم بلکہ غیر ملکی سر مایہ کاری کیلئے بھی زہر قاتل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہوکر دشمن کو جواب دینے کیلئے تیار ہے اور قوم جذبہ ایثار موجود ہے مگر عمران خان اس جذبہ ایثار کے مقابلے میں محاذآرائی اور قوم میں افر تفری اور تقسیم پیدا کر نے کی کوشش کر رہے ہیں جو کسی صورت کا میاب نہیں ہوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کر پشن کے خاتمے اور احتساب کی بات کر نیوالے عمران خان کے اپنے صوبے کے پی کے جہاں انکی حکومت ہے وہاں کرپشن عام ہے اور خیبر پختونخواہ میں وہاں کی نیب میں صرف وزیر اعلی پر ویز خٹک کیخلاف 28مقدمات کی انکے سابق ڈی جی نیب جنرل (ر) حامد تصد یق کر چکے ہیں عمر ان خان اس پر بات کیوں نہیں کرتے ۔

متعلقہ عنوان :