حکومت کا یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 30 ستمبر 2016 14:19

حکومت کا یکم  اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30ستمبر 2016ء): حکومت نے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری مسترد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اوگرا نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 پیسے ، ہائی اوکٹین کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 81 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 81 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی جسے حکومت پاکستان نے مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔