پاکستان کے خصوصی ایلچی و اراکین قومی اسمبلی کی چین کے نائب وزیرخارجہ سے ملاقات ، مسئلہ کشمیرپر تبادلہ خیال

جمعہ 30 ستمبر 2016 14:13

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء ) پاکستان کے خصوصی ایلچی اوراراکین قومی اسمبلی مخدوم خسرو بختیار اور عالم داد لالیکاکی چین کے نائب وزیرخارجہ لیو جن مین سے ملاقات ، مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے خصوصی ایلچی اوراراکین قومی اسمبلی مخدوم خسرو بختیار اور عالم داد لالیکا وزیر عظم کی ہدیت پر چین پہنچ گے ہیں یہاں پر چین کے نائب وزیرخارجہ لیو جن مین سے ملاقات کی جس میں وفد نے لیو جن مین کوکشمیر کی صورتحال اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں چین کے نائب وزیرخارجہ لیو جن مین نے اس بات پر زور دیا کہ چین کی کشمیر کی حالیہ صورتحال پر پوری توجہ ہے اور اس حوالے سے چین ،پاکستان کے موقف کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ فریقوں کو باہمی مشاورت کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے۔چین کے نائب وزیرخارجہ نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت رابطوں اور بات چیت کو مضبوط بناتے ہوئے اچھے انداز میں تنازعات کو حل کر سکیں گے تاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں اور مشترکہ طور پر خطے میں امن و اتحکام کا تحفظ بھی کیا جا سکے۔