بھارتی اہلکار کو چھڑوانے کے لیے اقدامات کریں گے ۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 30 ستمبر 2016 14:11

بھارتی اہلکار کو چھڑوانے کے لیے اقدامات کریں گے ۔ بھارتی وزیر داخلہ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30ستمبر 2016ء) : بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارتی اہلکار کو پاکستان کی حراست سے رہائی دلوانے کے لیے اقدامات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے کیے گئے اس آپریشن کا مقصد بھارت میں گھسنے والے دہشتگردوں کو مارنا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے کیے گئے سرجیکل اسٹرائیکس میں کسی بھارتی فوجی کی جان نہیں گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی دہلی بھارتی فوجی کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے بھی رابطہ کرے گی۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے دراندازی کرنے والے فوجی کو پاکستان نے حراست میں لےلیا ہے لیکن بھارت کا کہنا ہے کہ اہلکار غلطی سے سرحد پار کر کے پاکستان چلا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :