وزیراعلیٰ بلوچستان نے محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے 2اکتوبر کو سیکیورٹی اجلاس طلب کرلیا

جمعہ 30 ستمبر 2016 14:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے 2اکتوبر کو سیکیورٹی اجلاس طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے 2اکتوبر کو سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں محرم الحرام کے پر سیکیورٹی انتظامات اور امن و امان،سانحہ کوئٹہ کی تحقیقات میں پیش رفت،تعلیمی اداروں،اسپتالوں،علاقوں اور وکلاء کی سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں چیف سیکرٹری،آئی جی اور سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :