پاکستان اور بھارت میں جنگ ہوئی تو خمیاز عوام کو بھگتنا پڑ ے گا،غلام احمد بلور

جمعہ 30 ستمبر 2016 14:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلورنے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں،جنگ ہوئی تو خمیازہ دونوں طرف کی عوام کو بھگتنا پڑ ے گا،وزیراعظم بھارت کی طرف سے اشتعال انگیزی پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں،موجودہ صورتحال میں جنگ کی بجائے سفارتی ذریعے سے مسئلہ کا حل نکالا جائے۔

وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر ایک ملک پاگل پن کا مظاہرہ کرتا ہے تو دوسرے کو اعتدال سے کام لینا چاہیے،ملک کے دفاعی ذمہ داری اداروں پر ہے۔جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد،حفاظت و سلامتی کو مقدم رکھا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے اشتعال اور بلاوجہ ایل او سی پر فائرنگ کے واقعات پر وزیراعظم نوازشریف کو سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے،صورتحال میں جنگ کی بجائے سفارتی ذریعے سے مسئلے کا حل نکالاجائے،دونوں ملک ایٹمی قوتیں ہیں،جنگ ہوئی تو خمیازہ دونوں طرف کی عوام کو بھگتنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :