میرے بیٹے نے وطن کی خا طر اپنی جان کا نظرانہ پیش کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ،میر ے بیٹے نے سینے پر گو لیاں کھا ئیں، پا کستان زندہ باد، پا ک فوج زندہ باد اور جنرل راحیل شریف زندہ باد کے نعرے لگا ئے

ایل او سی پر شہید ہونیوالے نا ئیک امتیاز کے والد مشتاق کی میڈ یا سے گفتگو

جمعہ 30 ستمبر 2016 14:08

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء) ایل او سی پر شہید ہونیوالے فیصل آباد کے سپوت شہید نا ئیک امتیاز کے والد مشتاق نے کہا ہے کہ میرے بیٹے نے وطن کی خا طر اپنی جان کا نظرانہ پیش کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیان میر ے بیٹے نے سینے پر گو لیاں کھا ئیں۔ وہ گز شتہ روز امتیاز شہید کے درجات کی بلندی کے لیے کی گئی قرآن خوا نی کے موقعہ پر میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران پا کستان پر حملے کر نے کا نہ سوچیں اگر بھارت نے ایسی غلطی کی تو پوری قوم پا ک فوج کے ساتھ کھڑی ہو گی اور بھات کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گی ۔اس موقعہ پر دیگر افراد نے اپنے تاثرات میں کہا کہ پا کستان ایٹمی پاور ہے۔ اس کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں ایسا سبق سیکھا ئیں گے کہ اسکی آنے والی 10نسلیں یاد رکھیں گی ۔اس موقعہ پر پا کستان زندہ باد ،پا ک فوج زندہ باد اور جنرل راحیل شریف زندہ باد کے نعرے لگا ئے گئے

متعلقہ عنوان :