جارحیت میں پہل نہیں کریں گے لیکن حملہ ہوا تو بھرپورجواب دیاجائیگا، وفاقی وزراء

جمعہ 30 ستمبر 2016 14:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء ) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی جارحیت میں پہل نہیں کرے گا لیکن حملے کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیرمیں مظالم ڈھانے سے بھارت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، بھارت غیر ذمے دارانہ رویے کا مظاہرہ کررہا ہے، مسلح تصادم سے خطے میں تباہی آسکتی ہے، پاکستان کی جانب سے جارحیت میں پہل نہیں ہوگی لیکن کسی بھی جارحیت اورمہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائیگا۔

مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کے حل سے فرار چاہتا ہے لیکن ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیربرائے گلگت بلتستان کشمیراموربرجیس طاہر کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے جب کہ بھارت عالمی فورمز پر ناکامی کے بعد بوکھلاہٹ کا شکارہے۔وفاقی وزیرخرم دستگیر نے جاری کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ، کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اورکشمیر یوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :