بھارتیوں‌نے تین ساتھیوں کی لاشیں‌اٹھائیں، تین وہیں چھوڑ دیں۔ کشمیری میڈیا نے تفصیلات بتا دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 30 ستمبر 2016 14:05

بھارتیوں‌نے تین ساتھیوں کی لاشیں‌اٹھائیں، تین وہیں چھوڑ دیں۔ کشمیری ..

سری نگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30ستمبر 2016ء): کشمیر واچ نامی ایک ویب سائٹ نے بھارت کے سرجیکل اسٹرائیکس کے دعووں سے متعلق مزید تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر واچ نامی ویب سائٹ نے بتایا کہ ہم نے پاکستان کے ملٹری ذرائع سے معلوم کیا کہ بھارتی افواج پاکستان میں سول آبادی کو نقصان پہنچانے کی غرض سے آئی تھی لیکن پاکستانی فوج کو بروقت اطلاع ہونے پر انہوں نے بھارتی فوج کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

جس کے بعد بھارت کی جانب سے 3 پوسٹوں نے پاکستان پر فائرنگ کی۔ جس پر پاکستانی جوانوں نے بھارتی افواج کو انہی کی زبان میں جواب دیا۔ اطلاعات کے مطابق کراس بارڈر فائرنگ کے نتیجے میں بھارت کے 6 جوان ہلاک ہوئے۔ جن میں سے وہ محض اپنے تین ساتھیوں کی لاشیں اپنے ساتھ لیجانے میں کامیاب ہوئے جبکہ باقی تین جوانوں کی لاشیں وہیں پڑی رہیں۔

(جاری ہے)

ملٹری ذرائع نے بتایا کہ جمعہ خان نے اپنے ملک کا بھر پور دفاع کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

کشمیر واچ پر شائع رپورٹ کے مطابق بھارتی آرمی نے پاکستان میں 4 مختلف علاقوں سے گھسنے کی کوشش کی۔ لیکن پاک فوج نے ان کی پیش قدمی کا پتہ تب لگا لیا جب وہ اپنے ہی علاقہ میں 15 سو میٹر کے فاصلے پر تھے۔ اسی طرح دوسرے تمام سیکٹرز پر بھی پاک فوج نے بھارتی افواج کی لائن آف کنٹرول پر ممکنہ دراندازی کا پتہ لگایا اور دشمن کو بھر پور جواب دیا۔ ملٹری ذرائع کے مطابق تتہ پانی کے بالمقابل 8 بھارتی فوجیوں کی لاشیں پڑی ہیں اور بھارت نے انہیں اٹھانے کی بجائے جھوٹے دعوے گھڑنے شروع کر دئے ہیں۔ ملٹری آفیسر نے کشمیر واچ کو بتایا کہ بھارتی فوج کچھ بھی کر نہیں کر سکی اور ہم نے انہیں ان ہی کے بل میں واپس بھیج دیا تھا۔