فجیرہ: دوست کے گھر سے پالتو طوطا چرانے والا اماراتی شہری گرفتار

جمعہ 30 ستمبر 2016 13:23

فجیرہ: دوست کے گھر سے پالتو طوطا چرانے والا اماراتی شہری گرفتار

فجیرہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30ستمبر 2016ء): فجیرہ کے علاقے میں اپنے دوست کے گھر سے طوطا چرانے والا اماراتی شہری گرفتار۔ فجیرہ پولیس اسٹیشن میں ایک اماراتی شہری نے رپورٹ درج کروائی تھی کہ اسکا 12000درہم قیمتی طوطا چوری ہو گیاہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے رپورٹ درج کرنے کے بعد جب چوری کی تحقیقات کیں اور سی سی ٹی وی کیمرے سے لی گئی تصاویر کی مدد سے چور کو تلاش کر لیا۔ پولیس حکام کا کہناہے کہ سی سی ٹی وی کیمر ے میں چور کی پہچان ہونے کے بعد اسے پکڑا گیاتو پتہ چلا کہ وہ اماراتی شہری کا دوست ہی ہے ۔ گزشتہ روز دونوں کے درمیان لڑائی ہوئی تھی ۔جس کا بدلہ لینے کے لیے دوسرے دوست نے اس کا پالتو طوطا چرا لیا۔ ملزم نے دوران ِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیاہے ۔