خرم صابری کا اپنے استاد غلام فرید صابری اور امجد صابری کو ٹربیوٹ

جمعہ 30 ستمبر 2016 13:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 ستمبر۔2016ء) برصغیر کے نامور قوال غلام فرید صابری ( مرحوم ) کے شاگرد خرم صابری نے مقامی یونیورسٹی میں اپنے استاد اور امجد صابری کو ٹربیوٹ پیش کرتے ہوئے ان کی گائی ہوئی قوالیاں اور صوفیانہ کلام پیش کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نامور قوال غلام فرید صابری کے شاگرد خرم صابری نے اپنے استاد اور انکے صاحبزادے امجد صابری کو انکی گائی ہوئی قوالیاں پیش کرکے انکو ٹربیوٹ پیش کیا ۔ مقامی یونیورسٹی میں ہونے والے قوالی شو میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی جو خرم صابری کی قوالیوں پر وجدان میں آکر جھومتے رہے ۔ قوالی پیش کرتے ہوئے اپنے استاد غلام فرید صابری کو ٹربیوٹ پیش کرنے کے دوران خرم صابری کئی بار آبدیدہ بھی ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :