ڈاکٹر ثمر ہمدانی نے فلم ” سایہ خدایہ ذوالجلال “ میں ادا کیے گئے فوجی کے کردار کو شہید فوجی جوانوں کے نام کر دیا

جمعہ 30 ستمبر 2016 13:17

ڈاکٹر ثمر ہمدانی نے فلم ” سایہ خدایہ ذوالجلال “ میں ادا کیے گئے فوجی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 ستمبر۔2016ء)اداکار ڈاکٹر ثمر ہمدانی نے کہا ہے کہ فلم ” سایہ خدایہ ذوالجلال “ میں ادا کیے گئے فوجی کے کردار کو بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے اپنے دو فوجی جوانوں کے نام کرتا ہوں ، میری دعاہے کہ جوبھی فوجی جوان ملک و قوم کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہیں خدا ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء کرے اور ہم سب کو ان جانباز سپاہیوں کی طرح دشمن سے لڑنے کی ہمت عطاء کرے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ڈاکٹر ثمرہمدانی فلم ”سایہ خدایہ ذوالجلال “ میں ایک فوجی کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔فلم کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ ، معمر رانا ، جیا علی ، نور بخاری ، اسد ملک ، ارباز خان ، جان ریمبو ، سہیل سمیر اور شفقت چیمہ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔