راستوں کی بندش کا خدشہ،پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دینے والے متعددڈرائیوں نے ٹرانسپورٹ باہر نہ نکالی

تعلیمی اداروں میں طلبہ کی تعداد انتہائی کم رہی ،رائیونڈ اور ملحقہ علاقوں میں نجی تعلیمی ادارے مکمل بند رہے

جمعہ 30 ستمبر 2016 13:11

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 ستمبر۔2016ء) تحریک انصاف کے مارچ کے باعث راستوں کی بندش کے خدشے کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دینے والے متعددڈرائیوں نے اپنی ٹرانسپورٹ باہر نہ نکالی جسکے باعث تعلیمی اداروں میں طلبہ کی تعداد انتہائی کم رہی ،رائیونڈ اور ملحقہ علاقوں میں نجی تعلیمی ادارے مکمل بند رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے تین ستمبر کو شاہدرہ سے مال روڈ تک مارچ کے موقع پولیس نے صبح کے وقت ہی متعد د شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا تھا جسکے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تحریک انصاف کے رائیونڈ کی طرف مارچ کے باعث راستوں کی بندش کے خدشے کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دینے والے متعدد ڈرائیورز نے والدین کو پیشگی آگاہ کر کے اپنی ٹرانسپورٹ باہر نہ نکالی جسکے باعث طلبہ کی ایک بڑی تعدادتعلیمی اداروں میں نہ پہنچ سکی۔اسی طرح رائیونڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں نجی تعلیمی ادارے مکمل بند رہے ۔رائیونڈ اور ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والوں نے بھی کسی بھی مشکل سے بچنے کے لئے اپنی معمول کی سر گرمیاں معطل رکھیں۔

متعلقہ عنوان :