لاہور اور امرتسر کے درمیان چلنے والی دوستی بس بھارت نے بند کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 30 ستمبر 2016 13:06

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30ستمبر 2016ء) : بھارت نے لاہور اور امرتسر کے درمیان چلنے والی دوستی بس بند کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بس سروس حکام نے بتایا کہ پاکستان نے آج شیڈول کے مطابق بس روانہ کی لیکن بھارت کی جانب سے بس نہیں آئی۔

(جاری ہے)

جواب طلب کرنے پر بھارت نے پاکستانی حکام کو جواب دیا کہ حالات درست نہیں اسی لیے بس پاکستان روانہ نہیں کی۔ واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق جمعہ اور منگل کو پاکستان کے شہر لاہور اور بھارتی شہر امرتسر کے درمیان چلتی تھی۔

متعلقہ عنوان :