سینیٹ نے امریکی کانگریس میں پیش ہونے والے بل سے متعلق تحریک التواء کی منظوری کا معاملہ نمٹا دیا

جمعہ 30 ستمبر 2016 13:06

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) سینیٹ میں امریکی کانگریس کے ارکان کی طرف سے پاکستان کو دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے والا ملک قرار دینے کے لئے جمع کرائے جانے والے بل سے متعلق تحریک التواء کی منظوری کا معاملہ نمٹا دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹر چوہدری تنویر خان کی تحریک التواء کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل تھا لیکن چیئرمین نے محرک کو ہدایت کی کہ یہ معاملہ تحریک التواء کے ضابطے میں نہیں آتا وہ اس پر توجہ دلاؤ نوٹس لے کر آئیں جس کے بعد انہوں نے یہ معاملہ نمٹا دیا۔

متعلقہ عنوان :