وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے مختلف وزارتوں اورڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 95 ارب94کروڑ99 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے

جمعہ 30 ستمبر 2016 13:06

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے رواں مالی سال2016-17ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اورڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر95 ارب94کروڑ99 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 9کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کیلئے ایک ارب41کروڑ، ایرا کیلئے 80 کروڑ، سیفران /فاٹا کیلئے 4ارب13کروڑ، گلگت بلتستان کیلئے 4 ارب50 کروڑ، اے جے کے بلاک کیلئے 2ارب35کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 18ارب88کروڑ، پانی وبجلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے ایک ارب9 کروڑ، سپارکو کیلئے 40 کروڑ، شماریات ڈویژن کیلئے 3 کروڑ80 لاکھ، سائنس ٹیکنالوجی ریسرچ ڈویژن کیلئے 27 کروڑ99 لاکھ، ریونیوڈویژن کیلئے13کروڑ70 لاکھ، ریلویز ڈویژن کیلئے 9 ارب37 کروڑ، پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کیلئے 25 کروڑ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈویژن کیلئے 2 ارب14 کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 2ارب70 کروڑ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے 4ارب46 کروڑ، نیشنل فوڈ سیکیورٹی ریسرچ ڈویژن کیلئے 24کروڑ84 لاکھ، لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کیلئے 26 کروڑ، داخلہ ڈویژن کیلئے 2 ارب64 کروڑ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 4ارب29 کروڑ، کابینہ ڈویژن کیلئے 8 کروڑ60 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :