چیئرمین سینیٹ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے تحریک التواء کو خلاف ضابطہ قرار دے کر نمٹا دیا

جمعہ 30 ستمبر 2016 13:05

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) چیئرمین سینیٹ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے تحریک التواء کو خلاف ضابطہ قرار دے کر نمٹا دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر میاں عتیق شیخ کی تحریک التواء کی منظوری کے تعین کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل تھا جس پر انہوں نے دلائل دیئے۔ قائد ایوان نے اس تحریک کی مخالفت کی۔ چیئرمین نے کہا کہ پہلے بھی کئی بار اس معاملے پر ایوان میں بحث ہو چکی ہے جس کے بعد انہوں نے تحریک التواء کا معاملہ نمٹا دیا۔

متعلقہ عنوان :