دبئی: نئے ہجری سال کے موقع پر تمام ڈاکخانے اتوار کے روز بند رہیں گے

جمعہ 30 ستمبر 2016 13:03

دبئی: نئے ہجری سال کے موقع پر تمام ڈاکخانے اتوار کے روز بند رہیں گے

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30ستمبر 2016ء): متحدہ عرب امارات میں نئے ہجری سال کے موقع پر 2 اکتوبر بروز اتوار تمام سرکاری ڈاکخانے بند رہیں گے۔ صرف دبئی ائیر پورٹ اور ابوظہبی میں قائم داس پوسٹ کے دفاتر کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کے پوسٹ گروپ کی طرف سے ہجری سال کی مناسبت سے تمام عملے کو چھٹی دی گئی ہے ۔ تمام ڈاکخانے پیر کے روز معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔ واضع رہے کہ متحدہ عرب امارات میں خاص دن ، مواقعوں پر تمام نجی اور سرکاری اداروں میں چھٹی دے دی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ مفت پارکنگ کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے ۔