یوم عاشورتک جلوسوں اور اہم مجالس کی ویڈیو ریکارڈنگ کی ہدایت

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:55

فیصل آباد۔30ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء)یوم عاشور تک تمام عزاداری وماتمی جلوسوں اور اہم مجالس عزا سمیت محرم کی دیگر تعزیتی تقریبات کی ویڈیو ریکارڈنگ کی ہدایت کی گئی ہے اور متعلقہ منتظمین سے کہا گیاہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مذکورہ عزاداری تقریبات و جلوسوں کی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ کااہتمام کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں اس سے مدد حاصل کی جا سکے ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ذرائع نے بتا یا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں پنجاب پولیس نے رضا کاران کے خصوصی دستے تشکیل دیئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کی مدد کیلئے سپیشل برانچ کے صوبہ بھر کے تقریباً8ہزار کے قریب رضاکاران کو سکیورٹی، سویپنگ اور جامہ تلاشی کی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ مشترکہ ٹیکنیکل ٹیموں کے ہمراہ تما م مجالس اور جلوسوں کو دہشت گردی سے بچاؤ کے نقطہ نگاہ سے چیک کر سکیں۔