عشرہ محرم کے دوران ماتمی جلوسوں کے ہمراہ ایمبولینسز اور ریسکیو 1122 کی گاڑیاں موجود رکھنے کی ہدایت

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:54

فیصل آباد۔30ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) حکومت پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع کی انتظامیہ ، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ ، ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور دیگر متعلقہ حکام کوعشرہ محرم کے دوران زنجیر زنی کے ماتمی جلوسوں کے ہمراہ ایمبولینسز اور ریسکیو 1122 کی گاڑیاں موجود رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے تاکہ زنجیر زنی کے دوران زخمی ہونے کی صورت میں عزاداران حسین کو فوری طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے نیززیادہ زخمی ہونے کی صورت میں عزاداران کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرکے طبی امداد کی فراہمی کیلئے بھی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے بتایاکہ عزاداری کے تمام مرکزی جلوسوں کے ہمراہ فائر بریگیڈ اور پینے کے پانی کے ٹینکرز بھی موجود ہوں گے جبکہ فیصل آباد میں مرکزی امام بارگاہ کے قریب دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں قائم کی جانے والی عزاداروں کی خیمہ بستی میں وقفے وقفے سے مچھر مار سپرے بھی کرایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :