مصنف وہدایت کار ریاض شاہد کی 44 ویں برسی کل منائی جائیگی

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:54

فیصل آباد۔30ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) لالی ووڈ کے غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل فلم ساز ، مصنف وہدایت کار ریاض شاہد کی 44ویں برسی یکم اکتوبر بروز ہفتہ کو منائی جائیگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف شہروں میں نگار خانوں اور تھیٹرز پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا جن میں بطور صحافی اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے فلم انڈسٹری کے نامور سپوت ریاض شاہد کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا ۔ مرحوم کی برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کریگا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :