کوئی روتی دھوتی لڑکی نہیں ایک ایتھلیٹ ہوں‘ سونا کشی سنہا

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:45

کوئی روتی دھوتی لڑکی نہیں ایک ایتھلیٹ ہوں‘ سونا کشی سنہا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء) بالی وڈ کی دبنگ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ ’فورس ٹو ‘ میں جان ابراہم کے ہم پلہ انتہائی مضبوط کردار ادا کررہی ہیں، جان انہیں ایک مخصوص نام سے کیوں پکارتے ہیں اس کی وجہ بھی بتادی۔خود کو سوشل میڈیا پر’ شوٹ گن جونیئر‘ کے نام سے پہچانے جانے کی خواہش مند سوناکشی آنے والے دنوں میں جان ابراہم کے ہمراہ بالی وڈ فلم ’فورس ٹو ‘ جلوہ گر ہوں گی۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق یہ فلم دو ’ہیروز‘ کی فلم ہے اوروہ اور جان ابراہم یکساں ایکشن میں نظرآئیں گے۔وہ زمانہ اب ختم ہورہا ہے جب سوناکشی سنہا کو ان کے وزن یا کپڑوں کی وجہ سے خبروں میں جگہ ملتی تھی۔ اکیرا کے بعد ان کی ایک اور ایکشن فلم فورس ٹو اب لائن میں موجود ہے جس کے سبب ان کی اداکارانہ صلاحیتوں اور سب سے بڑھ کر ایکشن سے متعلق صلاحیتوں پر بات کی جارہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ مجھے ایکشن پر مبنی کردار ہی پسند ہیں کیوں کہ ان میں ’میری اصل ‘ صلاحیتیں نظر آتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وہ کوئی روتی دھوتی لڑکی نہیں بلکہ ایک ایتھلیٹ ہیں

متعلقہ عنوان :