پاکستان میں بھارتی فلم ’ایم ایس دھونی دی انٹولڈ اسٹوری‘ ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:45

پاکستان میں بھارتی فلم ’ایم ایس دھونی دی انٹولڈ اسٹوری‘ ریلیز نہ کرنے ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء) پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان میں بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم ایم ایس دھونی دی انٹولڈ اسٹوری کو نمائش کیلئے پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ڈسٹربیوشن کمپنی آئی ایم جی سی گلوبل انٹرٹینمنٹ فلم ایم ایس دھونی دی انٹولڈ اسٹوری کو ریلیز کرنے والی تھی لیکن اب پاک بھارت حالات کے پیشِ نظر کمپنی نے انکار کردیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی ڈسٹری بیوٹر اس فلم کو ریلیز کرنے کے لئے تیار نہیں، جس کی باعث فلم کو اب تک کوئی ڈسٹریبیوٹر نہیں مل سکا ہے۔پاکستانی ڈسٹری بیوٹرز نے کشیدگی، فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کی اور کام نہ دیئے کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی ڈسٹری بیوٹرز نے بھارتی کرکٹر کی زندگی پر بننے والی فلم ’ایم ایس دھونی‘ ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :