دبئی: متحدہ عرب امارات کی کمپنی کو 3ڈی پرنٹڈ لیبارٹری بنانے کا ٹھیکہ مل گیا

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:45

دبئی: متحدہ عرب امارات کی کمپنی کو 3ڈی پرنٹڈ لیبارٹری بنانے کا ٹھیکہ ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30ستمبر 2016ء): متحدہ عرب امارات کی کمپنی کو 3ڈی پرنٹڈ لیبارٹری بنانے کے لیے ٹھیکہ مل گیا ہے ۔ دبئی الیکٹرسٹی اینڈ واٹر اتھارٹی ( دیوا) نے کونورجنٹ ویلیو کمپنی کو 3ڈی پرنٹڈ لیبارٹری بنانے کا ٹھیکہ دے دیا ہے ۔ لیبارٹری بنانے کا مقصد 3ڈی ٹیکنالوجی کے فروغ کے ساتھ ساتھ اس میں جدت لانا ہے ۔ دیوا کے ترجمان کا کہناہے کہ دیوا کا مقصد شیخ ہمدان کے ویثزن کو آگے بڑھانا ہے ۔

(جاری ہے)

مستقبل میں 3ڈی ٹیکنالوجی ہی سب کچھ ہو گا ۔ اس پر زیادہ سے زیادہ تحقیق ضروری ہے ۔3دی پرنٹڈ لیبارٹری محمد بن المکتوم سولر پارک میں بنائی جا رہی ہے ۔ اس لیبارٹری کو 3ڈی پرنٹر سے ہی بنایا جائے گا۔ واضع رہے کہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے 3پرنٹر کی ٹیکنالوجی میں خاصی دلچسپی دکھائی تھی ۔ انہوں نے 2030تک دبئی میں اعلی معیار کی 3ڈی ٹیکنالوجی سے عمارتوں کی تیاری پر زور دیا تھا۔