شفقت امانت علی کے بعد عاطف اسلم کا میوزک کنسرٹ بھی منسوخ

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:37

شفقت امانت علی کے بعد عاطف اسلم کا میوزک کنسرٹ بھی منسوخ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء)ثابت ہوگیا بھارت میں صرف انتہا پسندوں کی چلتی ہے،ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں پر شفقت امانت علی خان کے بعد پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کا کنسرٹ بھی منسوخ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارت شہر گڑگاوٴں میں عاطف اسلم کا کنسرٹ پندرہ اکتوبر کو طے تھاتاہم ہندو انتہا پسند تنظیم اخل بھارتیہ ہندو کرانتی دل کی دھمکیوں کے بعد کنسرٹ کو منسوخ کردیا گیا۔

بدھ کو شہر کی ضلعی انتظامیہ نے بھارتی انتہا پسندوں کے دباوٴ کے پیش نظرکنسرٹ کے منتظمین کو پروگرام ملتوی کرنے کا مشورہ دیا جسے منتظمین نے قبول کرتے ہوئے کنسرٹ منسوخ کردیا۔ اس سے قبل انتہاپسندوں کے دھمکیوں کے باعث پاکستانی فنکار علی ظفر، فواد خان، ماہرہ خان اور عمران عباس وطن واپس پہنچ آگئے ہیں۔