اداکار عثمان چوہدری ڈرامہ ”میرا رنگ دے بسنتی چولا“میں ڈپٹی اکبر خان بن گئے

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء)ٹی وی اور اسٹیج کے نامور اداکار عثمان چوہدری ڈرامہ ”میرا رنگ دے بسنتی چولا“میں ڈپٹی اکبر خان بن گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکار عثمان چوہدری الحمراء آرٹس کونسل میں اجوکا تھیٹر کے تعاون سے پیش کئے گئے کھیل ”میرا رنگ دے بسنتی چولا“میں پرفارم کر رہے ہیں جس میں عثمان چوہدری ڈپٹی اکبر خان کا کردار نبھا رہے ہیں۔ڈرامہ کی کہانی ٓزادی کی خاطر لڑنے والے عظیم فریڈم فائٹر بھگت سنگھ کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے۔ڈرامہ کے رائٹر شاہد ندیم ہیں جبکہ ہدایات مدیحہ گوہر نے دی ہیں۔