بھارت نے گرفتار فوجی اہلکار کی واپسی کا مطالبہ کردیا- ہتھیار سے لیس 37 راشٹریہ رائفلز کا22 سالہ چندو بابولال چوہان غلطی سرحد عبور کرکے پاکستان میں داخل ہوگیا-بھارتی فوجی حکام-”غلطی “سے سرحدپار کرجانے والے فوجی اہلکار کی واپسی کے کوشش کررہے ہیں- نئی دہلی فوجی اہلکار کی جلد از جلد رہائی کے لیے اس معاملے کو اسلام آباد کے ساتھ اٹھائے گا۔بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ- چندو بابولال چوہان سرجیکل اسٹرائکس کرنے والی ٹیم کا حصہ نہیں تھا۔بھارتی فوج کا نیا پینترا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 30 ستمبر 2016 12:25

بھارت نے گرفتار فوجی اہلکار کی واپسی کا مطالبہ کردیا- ہتھیار سے لیس ..

نئی دہلی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 ستمبر۔2016ء) بھارتی فوج نے ’سرجیکل سٹرائیکس“کے لیے آنے والے ہندوستانی فوج کے اہلکار کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہتھیار سے لیس 37 راشٹریہ رائفلز کا22 سالہ چندو بابولال چوہان نادانستہ طور پر سرحد عبور کرکے پاکستان میں داخل ہوگیا، جسے تفتیش کے لیے پاکستانی حکام نے نامعلوم مقام پر منتقل کرکیا ہے۔

بھارتی فوجی کے گرفتار ہونے کی تصدیق کی اور بھارتی آرمی افسر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہتھیار سے لیس 37 راشٹریہ رائفلز کا ایک فوجی اہلکار نادانستہ طور پر سرحد عبور کرکے پاکستان میں داخل ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ غلطی سے سرحد عبور کر جانے کے واقعات، دونوں جانب سے ماضی میں بھی پیش آچکے ہیں اور ایسے افراد کو واپس لوٹا دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کل تک سرجیکل سرائیکس کا راگ الاپنے والے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ 'نادانستہ' طور پر سرحد پار کرکے پاکستان جانے والے ہندوستانی فوجی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے اندرونی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہندوستانی فوجی کی محفوظ رہائی کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی دہلی فوجی اہلکار کی جلد از جلد رہائی کے لیے اس معاملے کو اسلام آباد کے ساتھ اٹھائے گا۔ ایل او سی پر فائرنگ کے تبادلے کے چند گھنٹے بعد ہی ہندوستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے دعویٰ کیا کہ ہندوستانی فورسز نے گذشتہ رات لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیکس کیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے بھی بھارتی فوجی کے گرفتار ہونے کی تصدیق کی اور انڈین آرمی افسر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہتھیار سے لیس 37 راشٹریہ رائفلز کا ایک فوجی اہلکار 'نادانستہ' طور پر سرحد عبور کرکے پاکستان میں داخل ہوگیا تھا۔ بھارتی جریدے کے مطابق ہندوستانی فوج کا کہنا ہے کہ گرفتار ہندوستانی فوجی چندو بابولال چوہان سرجیکل اسٹرائکس کرنے والی ٹیم کا حصہ نہیں تھا۔