شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کا 121واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:24

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 ستمبر۔2016ء) شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کا 121واں یوم پیدائش کل یکم اکتوبرہفتہ کو منایا جائے گااس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،مذاکرے اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی قائدین اور مقررین شہید ملت خان لیاقت علی خان کی تاریخ ساز خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے قومی و نجی ٹی وی چینلز سے دستاویزی پروگرام نشر کیے جائیں گے جبکہ قومی اخبارات شہید ملت کے یوم پیدائش کی مناسبت سے سپیشل ایڈیشن شائع کریں گے۔

(جاری ہے)

بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے دیرینہ رفیق،تحریک پاکستان کے ہراول دستے کے رہنما نواب زادہ لیاقت علی خان یکم اکتوبر 1895ء کو پیدا ہوئے آپ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ رہے ہیںآ پ کو16اکتوبر1951کو راولپنڈی کے کمپنی باغ موجودہ(لیاقت باغ) میں شہید کر دیا گیا تھااور آج65برس گزر جانے کے بعد بھی شہید ملت کا یہ قتل تاریخ کے پراسرار ترین واقعات میں شمار ہوتا ہے اس واقعہ میں ملوث افراد کو آج تک بے نقاب نہ کیا جا سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :