سی پیک منصوبے نے بھارت کی نیندیں حرام کر دیں، احسن اقبال

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے نے بھارت کی نیندیں حرام کر دیں، جب سے منصوبہ شروع ہوا بھارتی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ واویلا کر رہے ہیں،پاکستان امن پسند ملک ہے مگر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک 8ارب ڈالرریلوے کی اپ گر یڈیشن ہو گی،گوادر ایئر پورٹ ایکسپریس وے اور گوادر میں بجلی منصوبوں کا سنگ بنیاد اسی سال رکھا جا رہا ہے۔

ان کہا کہ منصوبے سے ٹرینوں کی رفتار ڈبل ہو جائے گی، جدید رفتار کی ٹرینیں چل سکیں گی پانچ سے چھ سالوں میں بنے گا، کراچی میں 16ارب روپے کا زیر تعمیر گرین لائن منصوبہآئندہ سال مکمل کرینگے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر اے این پی کے تحفظات دور کرینگے، سی پیک منصوبے کیلئے سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے حوالے سیوزیر اعظم کی سربراہی میں اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس جلد ہو گا انہوں نے کہاکہ بھارتی ایجنٹ کے پکڑے جانے کے بعد سی پیک کو روکنے کیلئے بلوچستان میں بھارتی تخریب کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے مزید کہا کہ جب سے سی پیک شروع ہوا بھارت کی نیندیں حرام ہو گئیں، بھارتی وزیر اعظم، وزیر خارجہ سبھی واویلا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹا اور بے بنیاد دعویٰ کرکے اپنے ہی عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزور نہ سمجھے ، پاکستانی امن پسند قوم ہے اور ہم جنگ نہیں چاہتے اگر بھارت کی طرف سے جارحیت کرکے ہمیں جنگ پر مجبور کیا گیا تواس کا بھرپور جواب دیا جائے گا ۔ہم اپنے وطن کی سلامتی پر کوئی آنچ برداشت نہیں کرسکتے ۔

متعلقہ عنوان :