پاک سر زمین پر کسی کو میلی نگاہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں‌گے، وزیر اعظم نواز شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 30 ستمبر 2016 12:22

پاک سر زمین پر کسی کو میلی نگاہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں‌گے، وزیر اعظم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30ستمبر 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاک سر زمین کی جانب کسی کو میلی نگاہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نا مکمل ایجنڈا ہے۔ بھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو نہیں کچل سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ملکی دفاع کے لیے قوم کا بچہ بچہ تہار ہے۔

ہم خطے اور پوری دنیا میں امن کے خواہشمند ہیں۔ ہمیں توانائیاں عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی پر مرکوز رکھنی چاہئیں، غربت اور بے روزگاری کے خاتمے سمیت تعمیر و ترقی ہمارا عزم ہے۔ اور ہم ان مقاصد کے حصول کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ پاکستانی حکموت اور عوام بہادر فوج کے شانہ بشانہ ہے ۔ وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی کی اندھا دھند جارحیت کسی طور قبول نہیں ہءے۔

(جاری ہے)

پکاستان کشمیریوں کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے شرکا کو مسئلہ کشمیر پر بریف کیا ۔ اجلاس میں وزیر اعظم نوا زشریف کے دورہ امریکہ اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں سے متعلق بھی اجلاس کو بریف کیا گیا جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سرحدی سکیورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :