وزیراعظم نے خیبر پختونخوا سمیت بعض علاقوں میں گیس سکیموں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے

وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:18

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے خیبر پختونخوا سمیت بعض علاقوں میں گیس سکیموں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر باز محمد خان، نعمان وزیر اور سینیٹر شاہی سید کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹاؤن ہاؤسنگ سکیموں کو بھی گیس کی فراہمی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب وزیراعظم نے خیبر پختونخوا سمیت بعض علاقوں کے لئے گیس سکیموں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ اس سلسلے میں تفصیلات سامنے آنے کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ سکیموں پر لاگت سمیت دیگر ضروری طریقہ کار کا تعین کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ بنوں ٹاؤن خیبر پختونخوا کے رہائشیوں کو گیس کی فراہمی کے لئے پراجیکٹ ڈائریکٹر بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 87 لاکھ روپے جمع کرائے تھے۔ 100 فیصد انٹرنل ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک لائنیں بچھا دی گئی ہیں۔ ایک آفر لیٹر بھی جاری کیا گیا لیکن نئی ہاؤسنگ سکیموں کو گیس کی فراہمی پر پابندی کی وجہ سے اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :