انٹر سٹیٹ گیس سسٹم پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین کو 11 فروری 2016ء کومدت ملازمت مکمل ہونے پر ہٹایاگیا،وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:18

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ انٹر سٹیٹ گیس سسٹم پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین کو 2013ء میں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر شیری رحمان کے سوال کے تحریری جواب میں وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی طرف سے ایوان کو بتایا گیا کہ ڈائریکٹر کے عہدے کی مدت تین سال ہے جو کمپنیز آرڈیننس 1984ء کے مطابق اس کی مدت ملازمت 11 فروری 2016ء کو مکمل ہوگئی۔ اس لئے انہیں انٹر سٹیٹ گیس سسٹم پرائیویٹ لمیٹڈ کے بورڈ سے ہٹا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :