شارجہ شاع الواحدہ کے رہائشی اپارٹمنٹ میں آتشزدگی

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:18

شارجہ شاع الواحدہ کے رہائشی اپارٹمنٹ میں آتشزدگی

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30ستمبر 2016ء): شارجہ کے علاقے شارع الوحدہ کے قریب واقع رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ لگنے کے اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس کی متعدد گاڑیاں اور فائر اینڈ سیفٹی کا عملہ فوراََ پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

رہائشی عمارت میں موجود درجنوں خاندانوں کو باحفاظت عمارت سے نکال لیا گیا۔ سول ڈیفنس کے عملے کی انتھک کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ حکام کا کہناہے کہ عمارت میں لگنے والی آگ سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سول ڈیفنس کے ماہرین آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔