چاغی میں تانبے اور دیگر معدنی ذخائر کی اوسط پیداوار 412 ملین ٹن رہی ہے،وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:17

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چاغی میں تانبے اور دیگر معدنی ذخائر کی اوسط پیداوار 412 ملین ٹن رہی ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر گل بشریٰ اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے ایوان کو بتایا کہ 13 سال سے اس منصوبے سے حاصل کئے گئے سینیڈک منصوبے کے مقام پر تانپے، سونے اور چاندی کے معدنیاتی ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پانچ سال کے دوران تانبے کی پیداوار 7 کروڑ 61 لاکھ، سونے کی پیداوار 6 ہزار 93 اور چاندی کی پیداوار 9 ہزار 693 میٹرک ٹن رہی جبکہ وفاقی حکومت کو سینیڈک کے تانبے اور سونے کے منصوبے سے 10 کروڑ 54 لاکھ ڈالر اور بلوچستان کی حکومت کو 7 کروڑ 7 لاکھ ڈالر سے زائد کی آمدنی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر لیز کی معیاد میں توسیع ہوتی ہے تو پھر قیمتوں کے تعین سمیت تمام معاملات طے پائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سینڈیک میں اس وقت بھی 1700 سے 1800 مقامی افراد کام کرتے ہیں اور زیادہ تر مینجمنٹ بھی مقامی افراد کے پاس ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :