2014ء میں پہلے اپ فرنٹ ٹیرف کا اعلان کرنے کے بعد شمسی توانائی کے لئے 32 فیصد تک اپ فرنٹ ٹیرف کم کر دیئے گئے ہیں،وزارت پانی و بجلی

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:17

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ نیپرا نے اب تک شمسی توانائی کے منصوبوں کے لئے تین اپ فرنٹ ٹیرف وضع کئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر شیری رحمان کے سوال کے تحریری جواب میں وزارت پانی و بجلی کی طرف سے ایوان کو بتایا گیا کہ نیپرا ایک خودمختار ریگولیٹر ہے اور اس کا واحد اختیار کسی بھی ٹیکنالوجی کے لئے ٹیرف وضع کرنا ہے اور ٹیرف وضع کرنے کے مراحل کے دوران اور اس سے قبل وزارت پانی و بجلی نیپرا کو اپنی رائے اور متعلقہ اعداد و شمار سے آگاہ کرتی ہے۔

نیپرا نے اب تک تین اپ فرنٹ ٹیرف شمسی توانائی کے منصوبوں کے لئے وضع کئے ہیں۔2014ء میں پہلے اپ فرنٹ ٹیرف کا اعلان کرنے کے بعد شمسی توانائی کے لئے 32 فیصد تک اپ فرنٹ ٹیرف کم کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :