مجموعی طور پر دستیاب بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ان کی طلب کے مطابق فراہم کی جاتی ہے،وزارت پانی و بجلی

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:17

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ پن بجلی کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ دریائے جہلم پر 84 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مکمل کیا جائے گا۔ پانی سے پیدا ہونے والی بجلی دیگر ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی کے مقابلے میں سستی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر سراج الحق کے تحریری جواب میں وزارت پانی و بجلی کی طرف سے ایوان کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر دستیاب بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ان کی طلب کے مطابق فراہم کی جاتی ہے۔

پانی سے پیدا ہونے والی بجلی دیگر ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی کے مقابلے میں سستی ہے۔ اگر اوسط قیمت میں سستے ذرائع شامل ہوں تو اوسط قیمت بھی کم وصول کی جاتی ہے۔ اس طرح کم قیمت کا فائدہ کسی خاص علاقے کے صارفین کی بجائے تمام صارفین کو یکساں طور پر پہنچایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :