گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ایران ۔ پاکستان گیس پائپ لائن، تاپی گیس پائپ لائن، ایل این جی اور دیگر منصوبوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے استعمال کیا جائے گا،وزارت پٹرولیم کا ایوان بالا میں تحریری جواب

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:09

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ایران ۔ پاکستان گیس پائپ لائن، تاپی گیس پائپ لائن، ایل این جی اور دیگر منصوبوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر سراج الحق کے سوال کے تحریری جواب میں وزارت پٹرولیم کی طرف سے ایوان کو بتایا گیا کہ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس اکٹھا کرنے کا عمل جی آئی ڈی سی ایکٹ 2015ء کے مطابق کیا جا رہا ہے۔ یہ سیس گیس کی نقل و حمل کے لئے استعمال ہوگا۔ گیس ٹرانسپورٹیشن چارجز کی منظوری اوگرا دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :