ایوان میں موبائل فون کی گھنٹی بجی تو سیٹ ضبط کرلیا جائے گا،چیئرمین سینیٹ

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:08

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایوان بالا میں آئندہ اگر موبائل فون کی گھنٹی بجی تو سیٹ ضبط کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران چیئرمین سینیٹ نے ایوان میں موبائل فون کی گھنٹی بجنے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ پیر سے ایوان میں موبائل فون کی گھنٹیاں سنائی دیتی رہی ہیں۔ یہ مناسب نہیں ہے۔ آئندہ اگر موبائل فون کی گھنٹی بجی تو اسے ضبط کرلیا جائے گا۔ ارکان کو ایوان میں موبائل فون بند رکھنے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :