پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سب سے بڑا فورم ہے، بدھ کو کشمیر کے معاملے پر سیر حاصل بحث کی جائے گی، اسپیکر قومی اسمبلی

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:07

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سب سے بڑا فورم ہے، بدھ کو طلب کئے جانے والے مشترکہ اجلاس میں کشمیر کے معاملے پر سیر حاصل بحث کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ڈاکٹر شیریں مزاری نے نکتہ ء اعتراض پر کہا کہ کشمیر کے معاملے پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز ایوان میں پالیسی بیان دیں۔ سپیکر نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ اس میں اس حوالے سے تفصیل سے بات ہوگی۔