قومی اسمبلی میں معمول کی کارروائی معطل کر کے فاٹا اصلاحات پر بحث

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:07

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی میں معمول کی کارروائی معطل کر کے فاٹا اصلاحات پر بحث کرائی گئی۔ جمعہ کو جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ فاٹا اصلاحات پر سیر حاصل بحث کے لئے ایوان کی معمول کی کارروائی معطل کی جائے۔

(جاری ہے)

سپیکر نے کہا کہ شیخ آفتاب کا بھی فون آیا تھا، تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ اگر مشترکہ اجلاس بدھ کو ہونا ہے تو فاٹا پر بحث کے لئے دن آگے بھی بڑھائے جا سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے تحریک پیش کی کہ فاٹا پر بحث کرانے کے لئے وقفہ سوالات، توجہ مبذول نوٹسز سمیت ایوان کی معمول کی کارروائی معطل کی جائے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :