قومی اسمبلی میں کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی فائرنگ سے پاک فوج کے شہید ہونے والے دو جوانوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:07

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی فائرنگ کے نتیجہ میں پاک فوج کے شہید ہونے والے دو جوانوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اسپیکر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے فائرنگ کے نتیجہ میں حوالدار جمعہ خان اور نائیک امتیاز احمد شہید ہو گئے ہیں، ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی جائے۔ سپیکر کے کہنے پر مولانا قمر الدین نے فاتحہ خوانی کرائی۔