فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات نے دوستوں سے بھی دور کر دیا ‘اداکارہ سجل علی

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:07

فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات نے دوستوں سے بھی دور کر دیا ‘اداکارہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 ستمبر۔2016ء) ماڈل و اداکارہ سجل علی نے ایک ملاقات میں کہا کہ ملکی و غیر ملکی فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات نے دوستوں سے بھی دور کر دیا تھا ۔ ایسے وقت میں مزید ڈراموں و فلموں کی آفرز میرے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں تھیں ۔ ہدایتکار انجم شہزاد کی فلم” زندگی کتنی حسین ہے“ کی شاندار کامیابی نے مجھے ایک نئی شناحت دیکر حوصلہ دیا ۔

بھارتی فلم میں سری دیوی اور دیگر فنکاروں کے ساتھ کام کرکے ایک نیا تجربہ ملا ۔

(جاری ہے)

اس فلم میں میرا مرکزی نوعیت کا کردار ہے ۔ میری پرفارمنس پاکستانی ہی نہیں بھارتی شائقین کو بھی متاثر کرے گی ، مزید فلموں میں کام کی پیشکش ہوچکی ہے لیکن میری کوشش ہے کہ ایک وقت میں ایک کام کروں ۔ فلم کی ہیروئن بن جانا کمال نہیں ، اس میں متاثر کن پرفارمنس فنکار کو نئی زندگی دینے کا سبب بنتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی ڈراموں نے مجھے دنیا بھر میں شہرت و شناحت دی ، اس کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی ۔ میری جوڑی فیروز خان ملک کے ساتھ پسند کی جا رہی ہے ، ہم دونوں کی کوشش ہے کہ ایک ساتھ ہی کام کریں ۔

متعلقہ عنوان :