عالمی برادری بھارت کو جارحیت سے باز رکھے، ہم بھر پور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ ملیحہ لودھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 30 ستمبر 2016 12:02

عالمی برادری بھارت کو جارحیت سے باز رکھے، ہم بھر پور جواب دینے کے لیے ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30ستمبر 2016ء) : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی برداری بھارت کو جارحیت کرنے سے روکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے اپنی جارحیت کو جاری رکھا تو ہم بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ ملیحہ لودھی نے غیر ملکی میڈیا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس نہیں بلکہ شیلنگ کی ہے۔

پاکستان نے ایک بھارتی فوجی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے اور عالمی برداری کی توجہ ہٹانے کے لیے ایل او سی پر دراندازی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ملیحہ لودھی نے بھی بھارت کے سرجیل اسٹرائیکس کے دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی طاقت کے حامل دو ممالک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئیے، انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارتی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت کو جارحیت سے باز کرنا چاہئیے، انہوں نے کہا کہ باوثوق ذرائع سے بھارتی پنجاب میں علاقہ جات خالی کروانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں ، اگر بھارت نے کوئی بھی جارحانہ اقدام کیا تو پاکستان اس کا بھر پور اور سخت جواب دے گا۔

(جاری ہے)

کیونکہ کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک کی مداخلت کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا اور ایسے حالات میں ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اٹمی طاقتوں کے حامل ممالک کو اپنے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئیں لیکن بھارت ہمیشہ ہی سے مذاکرات ملتوی اور منسوخ کرتا آیا ہے۔ پروگرام کی میزبان نے پروگرام کے آخر میں بتایا کہ ہم نے اقوام متحدہ میں موجود بھارتی مندوب کو بھی پروگرام میں شرکت کی دعوت دی لیکن وہ نہیں مل سکے۔

متعلقہ عنوان :