مشی خان کو طویل مدت کے بعد ڈرامہ میں کاسٹ کر لیا گیا

کوشش ہے اداکاری کے ساتھ ٹی وی پروگراموں کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دوں ‘اداکارہ

جمعہ 30 ستمبر 2016 11:59

مشی خان کو طویل مدت کے بعد ڈرامہ میں کاسٹ کر لیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 ستمبر۔2016ء ) فلم جانان کی کامیابی پر اداکارہ مشی خان کے لئے اداکاری کی نئی راہیں کھل گئیں ۔ انہیں طویل عرصے بعد ٹی وی ڈراموں میں کام کی پیشکش ہوگئی ۔ بتایا گیا ہے کہ انہیں سرکاری ٹی وی کے ایک ڈرامے میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جس کے مصنف سورج بابا ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ دس محرم الحرام کے بعد سیریل کی ریکارڈنگ شروع کر دیں گی ۔ مشی خان کا کہنا تھا کہ فلم جانان میں میری اداکاری کو بہت سراہا جا رہا ہے ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ مجھے کراچی اور لاہور کے ڈرامہ پروڈیوسرز اپنے ڈراموں میں کاسٹ کرنے کے خواہشمند ہیں ۔ میری کوشش ہوگی کہ میں ٹی وی پروگرام کی میزبانی کے ساتھ ساتھ اداکاری کے جوہربھی دکھاوٴں ۔

متعلقہ عنوان :