اداکارہ کرینہ کپور نے خود کو سیلفی کوئین قراردیدیا

وہ ہر5 سے 10 منٹ کے بعد اپنی بے تحاشا تصویریں لیتی رہتی ہیں

جمعہ 30 ستمبر 2016 11:59

اداکارہ کرینہ کپور نے خود کو سیلفی کوئین قراردیدیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 ستمبر۔2016ء)بالی ووڈ میں بیبو کی عرفیت سے معروف اداکارہ کرینہ کپور نے خود کو سیلفی کوئین قراردے دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورکا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ انہیں اپنی سیلفیز لینا بہت پسند ہے، انہوں نے خود کو ایک سیلفی کوئین قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر5 سے 10 منٹ کے بعد اپنی بے تحاشا تصویریں لیتی رہتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے لیے کچھ خاص نہیں سوچا تھا لیکن وہ ہمیشہ اپنے دل کی سنتی تھیں تاہم وہ بچپن سے ہی ایک بڑی اداکارہ بننا چاہتی تھیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ مداحوں کی جانب سے ان کی جوتعریف کی جاتی ہے وہ جھوٹی نہیں ہوتی جبکہ وہ ایسی اداکارہ ہیں جو کہ جھوٹی تعریف کی مستحق بھی نہیں ہیں۔