دمام:لائسنس حاصل کرنے کے لیے دی جانے والی درخواست ساتھ منشیات کے ٹیسٹ کی رپورٹ لگانا لازمی قرار دینے پر غور

جمعہ 30 ستمبر 2016 11:58

دمام:لائسنس حاصل کرنے کے لیے دی جانے والی درخواست ساتھ منشیات کے ٹیسٹ ..

دمام:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30ستمبر 2016ء):سعودی ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی طرف سے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے دی جانے والی درخواست کے ساتھ ڈرگ ٹیسٹ کی رپورٹ لگانا لازمی قرار دینے پر غور جاری ہے ۔ آئندہ کچھ روز میں اس فیصلے پر عملدرآمد ہو نے کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کرنل طار ق البیعان کا کہناہے کہ ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے دوسرے محکموں کے ساتھ مل کر منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کا پروگرام بنایا ہے ۔

فی الوقت صرف شادی کروانے والے افراد کے لیے ڈرگ ٹیسٹ کروانا لازمی قرار ہے ۔ سڑکوں پر حادثات کی شرح سعودی عرب میں عرب ممالک میں سب سے زیادہ ہے ۔ سعودی ہلالِ احمر کی رپورٹ کے مطابق ہر سال 1.2ملین افراد سڑکوں پر ہونے والے حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔ سعودی دنیا میں ٹریفک حادثات سے ہونے والی اموات میں 23ویں نمبر پر ہے .