لنڈسے لوہان کی شامی بچوں کے ساتھ ملاقات، تحائف تقسیم کئے

جمعہ 30 ستمبر 2016 11:54

لنڈسے لوہان کی شامی بچوں کے ساتھ ملاقات، تحائف تقسیم کئے
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 ستمبر۔2016ء) ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہان نے ترکی میں شامی مہاجروں اور بچوں سے ملاقات کی، ان کے ساتھ وقت گزارا اور انھیں دلاسہ دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے دورے پر گئی امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے استنبول ہسپتال میں زیر علاج شامی مہاجر اور اس کے بچوں سے ملاقات کی۔ یہ خاندان حلب شہر سے اپنی جانیں بچا کر ترکی پہنچنے میں کامیاب ہوا تھا۔

(جاری ہے)

لنڈسے لوہان نے شامی مہاجر کی عیادت کی اور اس کے بچوں کے ساتھ کافی وقت گزارا۔ امریکی اداکارہ اس دوران بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور ان کے ساتھ خوب باتیں کیں۔ انہوں نے شامی بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔اس موقع پر ترکی کے نائب وزیر کھیل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ان کا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ بات بہت اہمیت کی حامل ہے کہ ہالی ووڈ کے ستارے اس اہم مسئلے کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :